Tab Mere Paas Aana

جب جوبن تیرا ڈھل جائے
جب پیار کی عمر نکل جائے
جب چھوڑ دے تجھ کو حُسن تیرا
جب چہرہ پُر ہو جھریوں سے
جب زلف کے خم نہ ہوں باقی
جب رنگت نہ ہو گالوں میں
جب چاندی اترے بالوں میں
جب آنکھ کی مستی ٹوٹ چکے
جب ہونٹ بھی سرخی کھو جائیں
جب چھوڑ دیں تجھ کو سب ساتھی
جب کوئی نہ تجھ کو اپنائے

تب
میرے پاس چلے آنا
بستی کی سونی گلیوں میں
اِک بیٹھا ہوگا دیوانہ
جو پیار کا پارس پتھر ھے
جو تجھ کو سونا کر دے گا
تیرے جوبن کو وہ کیا جانے؟
تیری عمر سے اُس کو کیا مطلب؟
تیرے جسم سے اُس کا کیا رشتہ؟
جسے کہتے ہو تم ہرجائی

ھے تیرے نام کا شیدائی
بس تیرے نام کا شیدائی

You Might Also Like

0 Comments